اعمالِ اولیائے کرام سے مراد وہ اعمال ہیں جو کسی ولی کامل سے منسوب ہیں۔ ان اعمال کی روحانی طاقت بہت زیادہ ہوتی ہے اور فرشتوں کی غیبی مدد پڑھنے والے کے ساتھ ہوتی ہے۔ اعمالِ اولیاء سے جہاں بہت جلد فائدہ ہوتا ہے، وہیں ان کی شرائط بھی ہیں۔ سب سے بڑی شرط تو گناہوں سے حتی الامکان دوری ہے۔ فرائض کی پابندی، سنت پر عمل، اولیائے کرام سے محبت اور صحیح العقیدہ ہو تو ان شاء اللہ بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور ناممکن کو ممکن ہوتا بڑی آسانی سے دیکھے گا۔
ان اعمال کی اجازت تین طرح سے دی جاتی ہے۔
اول) اجازت کے بعد زکوٰۃ بھی دی جاتی ہے یعنی عمل بھی کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ ہر اس شخص کے لئے ہے، جو عملیات کے شعبے میں ابھی مبتدی کی حیثیت رکھتا ہے۔
دوم) خاص اجازت کے ساتھ مختصر عمل کیا جائے۔ یہ طریقہ صرف عاملین کے لئے ہے یا ان افراد کے لئے جن کی روحانی طاقت زیادہ ہو۔
سوم) صرف خاص اجازت دی جائے۔ یہ طریقہ صرف ان عاملین کے لئے ہے جنہوں نے پہلے اعمالِ اولیاء کے عمل کئے ہوں۔

اعمالِ اولیاء کی تفصیل
اعمالِ اولیائے کرام کے کسی بھی عمل کا کوئی ھدیہ نہیں ہے۔ جو کرنا چاہیں، وہ رابطہ کرکے مزید تفصیلات پوچھ سکتے ہیں۔
ولی کامل شیخ ابو الحسن شاذلی رحمۃ اللہ علیہ کا عمل جو دینی اور دنیاوی ہر جائز مقصد کے لئے بہتمجرب ہے۔ خاص کر رزق کے معاملات میں بہت ہیمجرب ہے اور عرصہ سے اولیائے کرام کا معمول ہے۔ | دعائے حزب البحر |
ولی کامل شیخ ابو الحسن شاذلی رحمۃ اللہ علیہ کا عمل جو ہر طرح کے دشمن کے خلاف خاص ہتھیار بھی ہے اور مضبوط روحانی ڈھال بھی ہے۔ دشمن چاہے انسانی ہو یا جناتی و شیطانی ہو، چاہے حاکمِ وقت ہی کیوں نہ ہو، اس دعا کی برکت سے کچھ نہ کر سکے گا۔ دین کا کام کرنے والوں کے لئے خاص تحدفہ ہے۔ | دعائے حزب النصر |
ولی کامل شیخ ابو الحسن شاذلی رحمۃ اللہ علیہ کا عمل جو ہر جائز دنیاوی اور دینی مقاصد کے لئے مجرب ہے۔ | دعائے حزب البر |
اسماء الحسنٰی پر مشتمل عمل جو شیخ محمد موسٰی روحانی بازی رحمۃ اللہ علیہ کا عمل ہے اور بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ | قصیدہ طوبٰی |
اسماء النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل عمل جو شیخ محمد موسٰی روحانی بازی رحمۃ اللہ علیہ کا عمل ہے اور بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ | قصیدہ حسنٰی |
مزید معلومات کے لئے
No comments:
Post a Comment